2 جنوری 2015 - 19:23
شیخ علی سلمان کی گرفتاری غیراخلاقی

تہران کے خطیب نماز جمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے بحرین کی جمعیت الوفاق کے جنرل سکریٹری شیخ علی سلمان کی گرفتاری کو غیرقانونی اور غیراخلاقی عمل قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام کاظم صدیقی نے آج نماز جمعہ کے خطبوں میں شیخ علی سلمان کی گرفتاری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہيں کہا جاسکتا کہ بحرین میں سنی اقلیت، شیعوں کے مد مقابل ہے کیونکہ یہ لوگ نہ شیعہ ہيں اور نہ سنی؛ یہ امریکی ایجنٹ ہيں جو یہ سمجھتے ہيں کہ اپنے اس رویے اور مسجدوں کوشہید کرکے عوامی انقلاب کو روکا جاسکتا ہے۔ حجت الاسلام صدیقی نے شیخ علی سلمان کی رہائی کے سلسلے میں آل خلیفہ حکومت کے حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چار برسوں سے طرح طرح کے دباؤ کے باوجود اس حکومت کو عوامی عزم کے سامنے کچہ حاصل نہيں ہوا ہے۔ خطیب نماز جمعہ نے محمد رسول اللہ (ص)فوجی مشقوں کے انعقاد میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان بھرپور مشقوں میں دشمن شکن طاقت و شکوہ کا مظاہرہ کیاگیا اور پڑوسی ممالک کو بھی یہ پیغام پہنچ گیا کہ اس حد تک اغیار کے دامن میں پناہ نہ لیں، علاقے میں کافی طاقت موجود ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کوئي بھی مذموم حرکت کو نطفے میں ہی فنا کرسکتا ہے۔ حجت الاسلام صدیقی نے نماز اجلاس کے انعقاد کے سلسلے میں کہا کہ نماز اجلاس ایک مبارک واقعہ ہے جو تیئس سال سے جاری ہے اور اس سلسلے میں رہبرانقلاب اسلامی کا پیغام کارآمد ہے۔ تہران کے خطیب نماز جمعہ نے مزید کہا کہ فتنہ کے خلاف جد وجہد ختم نہیں ہوئي ہے اور ابھی اس کی جڑیں ختم نہيں کی گئی ہيں۔

.......

/169